ایل سی ڈبلیویو کاکانووکیشن،گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

ایل سی ڈبلیویو کاکانووکیشن،گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم

لاہور (خبر نگار )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا 21ویں کانووکیشن میں ساڑھے چار ہزار سے زائد گریجوایٹس کو مختلف کیٹگریز میں ڈگریوں اور میڈلز عطا کئے جا رہے ہیں ۔۔۔

کانووکیشن کے پہلے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مہمان خصوصی تھیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید بھی مہمانان اعزاز میں شامل تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں طالبات کی تعلیمی کامیابیوں اور نمایاں کارکردگی کو سراہا۔ ماہرینِ تعلیم، اساتذہ، والدین، طالبات اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔وائس چانسلر نے استقبالیہ خطاب اور سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی، ڈیجیٹل اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں