ریسکیو اہلکار نے نہر میں گرنے والے بزرگ کی جان بچالی

ریسکیو اہلکار نے نہر میں گرنے  والے بزرگ کی جان بچالی

ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ صاحب میں نہر میں گرنے والا بزرگ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی بروقت کارروائی کے باعث زندگی سے محروم ہوتے رہ گیا۔

لاہور جڑانوالہ روڈ پر تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ میں 70 سالہ بزرگ امانت قادر آباد بلوکی نہر کے کنارے چلتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جا گرا،تاہم موقع پر موجود ریسکیو کے اہلکار نے بغیر وقت ضائع کیے بغیر نہر میں گرنے والے بزرگ کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں