جعلی جوس بنانیوالے 2 یونٹس بند
لاہور(اے پی پی) سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں کارروائی، معروف برانڈز کے جعلی جوس بنانیوالے 2یونٹس بند کر کے 40ہزار لٹر ناقص جوس ضبط کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق غیرمنظور شدہ لیبل اور پیکنگ لگا کر 12ہزار کارٹن کیمیکلز سے ناقص جوس پکڑا گیا،مارکیٹ میں زیادہ فروخت ہونیوالے برانڈز جیسے رنگ کی پیکنگ لگائی جا رہی تھی، عام صارف کو اصل رنگ،ڈیزائن جیسی جعلی پیکنگ سے دھوکہ دینے پر یونٹس کو بند کر دیا گیا۔