جوہر ٹاؤن میں 2 پتنگ فروش گرفتار

جوہر ٹاؤن میں 2  پتنگ فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے دو پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے پتنگ بازی و فروشی کیخلاف ک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عادل اور علی گوہر کو گرفتار کر کے ان سے متعدد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آن لائن آرڈر پر جٹ چوک پتنگیں سپلائی کرنے آئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں