ایمرجنسی سروسز: 1270 حادثات پرریسپانڈ
لاہور (اے پی پی) پنجاب بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1270 ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 1580 زخمی ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1270 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 801 شدید زخمی افراد کو فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 779 معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 853 ڈرائیورز، 76 کم عمرڈرائیور، 617 مسافر اور 120 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔