شفیق آباد میں6 سالہ بچے کو کتے نے کاٹ لیا ، مالک گرفتار

شفیق آباد میں6 سالہ بچے کو  کتے نے کاٹ لیا ، مالک گرفتار

لاہور( این این آئی)شفیق آباد کے علاقے میں 6 سالہ بچے کو پالتو کتے کے کاٹنے کے واقعہ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 6 سالہ ایلون گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ایک پالتو کتے نے اسے کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر شفیق آباد پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں