محنت کش کا مکان مسمار کر کے لاکھوں کا سامان چوری

محنت کش کا مکان مسمار کر  کے لاکھوں کا سامان چوری

ننکانہ صاحب (خبر نگار )ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں منڈیالہ میں محنت کش کے رہائشی مکان کو مبینہ طور پرمسمار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔

تھانہ بڑا گھر کے گاؤں منڈیالہ کے رہائشی عاشق علی نے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی پی او ننکانہ صاحب کو دی گئی تحریری درخواست کی کاپی میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مشتاق اورعدیل سمیت 17نامزد اور5نامعلوم افرادپر الزام عائد کیا کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں لاہور میں مقیم تھا کہ 3 مئی کی دوپہر آبائی گھر پہنچا تو ملزم اس کے ملکیتی مکان کو مسمار کر رہے تھے ، روکنے پر گالم گلوچ اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔کچھ دن بعد دوبارہ موقع پر پہنچنے پر دیکھا کہ اس کا مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا جبکہ اینٹیں، گارڈر، ٹی آر، ٹائلز، واٹر پمپ اور دیگر گھریلو سامان غائب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں