خانقاہ ڈوگراں:ٹرک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

خانقاہ ڈوگراں:ٹرک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

ملزموں کے قبضے سے ٹرک اور لوٹی ہوئی رقم برآمدکرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)ٹرک ڈکیت گینگ کا سرغنہ شہزاد عرف سنڈی ساتھی سمیت گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کا ٹرک اور لوٹی ہوئی رقم برآمدکرلی گئی۔خانقاہ ڈوگراں مین لاہور سرگودھا روڈ پر ٹرک چھیننے والے ڈکیت گینگ نے ٹرک ڈرائیوروں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ایس ایچ او راجہ عمران علی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ٹرک چھیننے والے بدنامِ زمانہ گینگ کے دو خطرناک کارندوں کوگرفتار کیا،جن میں گینگ کا سرغنہ خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی شہزاد عرف سنڈی اور ارسلان شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں ڈکیت کئی ماہ سے سڑکوں پر دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں