خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار

خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار

ملزموں کے قبضے سے چھینے گئے 4 موبائل فون، نقدی ، پستول برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین سے پرس اور موبائل چھیننے والا گروہ گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے میں ملوث گروہ کے ملزمان عاصم اور ناصر کو ضلع قصور سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے 4 موبائل فون، نقدی اور ایک پستول برآمد کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے تھے ۔ ملزمان نے عید کے روز ایک نجی سوسائٹی میں خاتون سے پرس چھیننے کی واردات بھی کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں