کوٹ حلیم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ دو ہفتوں سے بند،شہری پریشان
قصور (خبرنگار) کوٹ حلیم خان میں پنجاب صاف پانی منصوبے کے تحت قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ گزشتہ دو ہفتوں سے بند پڑا ہے جس کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہونے سے لوگ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ پلانٹ آپریٹر کے مطابق فلٹر میں فنی خرابی موجود ہے جس سے متعلقہ انجینئر کو آگاہ کیا جا چکا ہے تاہم تاحال مرمت کا کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔