بدلتے موسمی حالات سے زرعی شعبے کو نئے چیلنجز کا سامنا : نوید شہزاد مرزا
لاہور(این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ بیجوں کی تیاری اور فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔۔۔
شدید گرمی، پانی کی کمی اور بدلتے موسمی حالات کے باعث زرعی شعبے کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر مبنی بیجوں کی تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے مطابق بیج متعارف کرانے سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ، پیداواری لاگت میں کمی اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔