عوامی رش کے مقامات پر صفائی کیلئے اضافی عملہ تعینات
197 مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلئیرنس پر بھی مامور رہا
لاہور(اے پی پی)ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہربھر میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق مؤثر صفائی اقدامات کے تحت آبائی شہروں سے عید منا کر واپس آنے والے پردیسیوں کے لیے ریلوے سٹیشنز،بس سٹینڈز، لاری اڈوں اور عوامی رش کے مقامات پرخصوصی صفائی انتظامات کے لیے اضافی عملہ تعینات رہا۔اسی طرح لاہور کی197 کمرشل مارکیٹس میں عملہ تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلیئرنس پر بھی مامور رہا جبکہ گھر گھر سے کوڑا اکٹھا کرنے کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے لوڈر رکشے شہر کی تمام یونین کونسلز میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ شہر لاہور میں ویسٹ کلیئرنس،مینوئل، مکینیکل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کیلئے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے افسران،15ہزار ورکرز اور 1400سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں ویسٹ کلیئرنس آپریشن پر مامور رہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔