پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، 3ٹاؤنز کے زونل صدور کے نوٹیفکیشن جاری

پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، 3ٹاؤنز کے  زونل صدور کے نوٹیفکیشن جاری

لاہور(سپیشل رپورٹر)صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر کی زیر سرپرستی پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے تین اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نشتر ٹاؤن، رائے ونڈ ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے زونل صدور کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے ،کنوینر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی لاہور مجید غوری کی تینوں تنظیمی اجلاسوں میں بھرپور شرکت اور تنظیمی امور پر رہنمائی کی ،پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے تنظیمی اجلاسوں میں جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر عائشہ شوکت، سینئر نائب صدر میاں شاہد عباس اور نائب صدر عامر نصیر بٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق اور آغا سید تقی شاہ سمیت تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی ۔پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے تنظیمی اجلاسوں میں صدر نشتر ٹاون ڈاکٹر وسیم، صدر رائے ونڈ ٹاؤن طارق سعید جٹ اور صدر اقبال ٹاؤن امجد جٹ کی صدارت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں