کینال روڈ کے پھاٹک پر ملازم ڈیوٹی سے غائب،مال گاڑی گزرگئی
لاہور( این این آئی)کینال روڈ پر چوبچہ ریلوے پھاٹک پر مامور ملازم ڈیوٹی سے غائب ہوگیا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پھاٹک سے گزرنے والی مال گاڑی کے ڈرائیور نے کچھ دیرانتظاربھی کیا تاہم انتظار کے بعد ڈرائیور کھلے پھاٹک سے ہی مال گاڑی گزارکرلے گیا۔مال گاڑی گزرنے کے دوران کینال روڈ سے گزرنے والی ٹریفک پھاٹک پر رکی رہی۔