زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے برآمدات کوترجیح بنایا جائے :کارپٹ مینوفیکچررز
لاہور( این این آئی) پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ 2026-27 میں برآمدی شعبوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
ملکی معیشت کی بحالی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے برآمدات کو قومی ترجیح بنایا جائے ۔ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر تجارت جام کمال خان اور معاون خصوصی ہارون اختر خان کے نام لکھے گئے کھلے خط میں کہا ہے کہ برآمد کنندگان بڑھتی پیداواری لاگت، بھاری ٹیکسوں اور عالمی مسابقت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔