کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگز کو متحرک

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگز کو متحرک

لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور شرکت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے تمام ذیلی ونگز کو متحرک کر دیا اور۔۔۔

 سوشل میڈیا مہم سے لے کر گھر گھر رابطے تک ہمہ جہت انتخابی حکمت عملی ترتیب دیدی ۔پارٹی صدر لاہور فیصل میر نے منگل کو کنٹونمنٹ ٹاؤن کے صدر حسن اشرف بھٹی کی جانب سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ پارٹی اور اسکے تمام ذیلی ونگ بشمول ویمن ونگ، یوتھ ونگ اور کلچرل ونگ آنے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، نائب صدور امیر نصیر بٹ، طاہرہ حبیب جالب اور آغا تقی شاہ کے علاوہ پی پی ویمن ونگ لاہور کی صدر نرگس خان نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں