پنجاب اسمبلی کارروائی پیپرلیس کرنیکا فیصلہ ،ٹیبلیٹس فراہم

پنجاب اسمبلی کارروائی پیپرلیس کرنیکا فیصلہ ،ٹیبلیٹس فراہم

یورپی یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت ارکان کیلئے جدید ٹیبلٹس انسٹال

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی کارروائی پیپرلیس کرنے کا فیصلہ، تمام ارکان کو ایوان میں ٹیبلٹس فراہم کردیئے گئے ۔ ایوان میں ارکان کیلئے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دیئے گئے ، اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا،تمام ارکان کو ایوان میں ایجنڈا ٹیبلٹس میں فراہم کیا جائے گا۔ 380 ٹیبلٹس یورپی یونین کی جانب سے اسکے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کئے گئے ہیں۔ 371 ٹیبلٹس ارکان کی نشستوں ، 3 ایوان کے افسروں کی نشستوں اور ایک سپیکر نشست پر نصب ہونگے جبکہ 4 ٹیبلٹس صحافیوں کیلئے پریس گیلری میں نصب کئے جائینگے ۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے ایپلی کیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کی۔ترجمان پنجاب اسمبلی راؤ ماجد کاکہناہے کہ ایپلی کیشن صرف اسمبلی کارروائی کیلئے تیار کی گئی ہے ۔سیکرٹری جنرل عامر حبیب کاکہناہے کہ اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے سے پرنٹنگ کی مد میں کروڑوں کی بچت ہو گی، فیصلے سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں