تعطیلات کے دوران تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

 تعطیلات کے دوران تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

سیس ٹرانسفر راؤنڈ 18جون کے بعد مخصوص کیٹیگریز کے لیے کھولا جائے گا

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سیس ٹرانسفر راؤنڈ اٹھارہ جون کے بعد مخصوص کیٹیگریز کے لیے کھولا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سیس ٹرانسفر راؤنڈ میں پروموشن حاصل کرنے والے ، پوسٹ کے منتظر اور میوچل ٹرانسفر کیٹیگریز کے اساتذہ کو شامل کیا جائے گا۔اس مقصد کے لیے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ترقی پانے والے اساتذہ کی معلومات فوری طور پر سیس سسٹم پر ٹیگ کی جائیں تاکہ وہ ٹرانسفر راؤنڈ میں حصہ لینے کے اہل ہو سکیں۔محکمہ تعلیم نے پروموٹڈ ٹیچرز کا ریکارڈ سیس ایپ پر اپ ڈیٹ کرنے کے لیے تمام اضلاع کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے ۔ حکام کے مطابق سیس ٹرانسفر راؤنڈ میں شرکت کے لیے ترقی یافتہ اساتذہ کی ٹیگنگ لازمی قرار دی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اگر پروموشن پانے والے اساتذہ کی سیس ٹیگنگ بروقت مکمل نہ کی گئی تو ان کے تبادلوں کا عمل متاثر ہو سکتا ہے اور انہیں ٹرانسفر راؤنڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضروری کارروائی فوری مکمل کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں