رنگ روڈ :جعلی نمبر پلیٹ لگاکر ریسنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج، ملزم کو حوالات میں بند کردیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کی ہدایت پر رنگ روڈ پولیس نے اوور سپیڈنگ، ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر ریسنگ کرنے والے ملزم اینڈریو گل کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رنگ روڈ پولیس کے مطابق ملزم اینڈریو گل جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتے ہوئے ریسنگ کرتا اور ای چالان سے بچنے کی کوشش کرتا رہا، تاہم رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پر ریسنگ، زیگ زیگ ڈرائیونگ، خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments