ایل پی جی کی سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت جاری
لاہور( آئی این پی)شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی کی سرکاری نرخوں کے برعکس من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت241روپے مقرر کی گئی ہے جو صرف کاغذوں کی حد تک محدود ہے جبکہ اس کے برعکس لاہور سمیت صوبہ بھر میں ایل پی جی 380 سے 420 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments