250 کلو مردہ گوشت ، 750 لٹر غیر معیاری جوس پکڑا گیا
قصور(نمائندہ دنیا) قصور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 250 کلو مردہ گوشت اور 750 لٹر غیر معیاری جوس پکڑ کر تلف کرکے مقدمات درج کروادئیے ۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کیے جانے والے 250 کلو مردہ گوشت سمیت سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیااور مردہ گوشت تلف کر دیا ۔دوسری جانب پتوکی میں ایک جوس پلانٹ پر چھاپہ مار کر 750 لٹر غیر معیاری جوس برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments