پھولنگر:ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکاندار قتل
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے علاقہ پھولنگر میں ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کر دیا۔
پھولنگر کے علاقہ بونگا بلوچاں کا رہائشی 19 سالہ علی ولد محمود اپنے باپ کے ہمراہ اپنی پان شاپ پر موجود تھا کہ موٹرسائیکل پر آنے والے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی علی کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ علی کا باپ محمود ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر زخمی کو ٹراما سنٹر پھولنگر منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش بھی قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments