مجاہد سکواڈ نے دوران ڈکیتی شہری کوزخمی کرنے کاملزم پکڑ لیا

مجاہد سکواڈ نے دوران ڈکیتی شہری  کوزخمی کرنے کاملزم پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) مجاہد سکواڈ نے جہلم پولیس کو دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق مجاہد سکواڈ نے ناکہ نیو راوی نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا۔کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ان کیخلاف جہلم تھانہ سوہاوہ میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج تھا ،بعد ازاں گرفتار ملزم قدیر کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...