کشمیریوں نے منفی سیاست مسترد کردی :راناسکندر، فیصل ایوب
عوام نے الیکٹرک بسوں، کھیلتا پنجاب ، دانش سکولوں کو ووٹ دیا:پریس کانفرنس
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر کھیل و توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوامی خدمت، شاندار کارکردگی اور ترقیاتی ویژن پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ۔دونوں صوبائی وزرا نے کہا کہ کشمیری عوام نے نعروں، الزامات اور منفی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے ترقی، امن، خدمت اور کارکردگی کو ووٹ دیا ہے ۔ کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دراصل وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے عوام دوست منصوبوں کی کامیابی ہے ۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کشمیری عوام نے الیکٹرک بسوں، کھیلتا پنجاب، دانش سکولز، سکول آف ایمیننس، ستھرا پنجاب، اپنا گھر اپنی چھت اور ہونہار سکالرشپ جیسے انقلابی منصوبوں کو ووٹ دیا ہے ۔ فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کا ہر محکمہ عملی نتائج دے رہا ہے ۔ پنجاب کے وزرا روزانہ عوام کیلئے نئے منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ سیاسی مخالفین کے پاس اپنی کارکردگی کے بجائے صرف پنجاب حکومت پر تنقید رہ گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments