موڑ کھنڈا:ٹرک کی ٹکر، 35 سالہ خاتون جاں بحق

موڑ کھنڈا:ٹرک کی ٹکر، 35 سالہ خاتون جاں بحق

پیدل سڑک عبور کرتی راہگیر یاسمین کچلے جانے سے موقع پرہی دم توڑ گئی

 ننکانہ صاحب (خبرنگار)ننکانہ کے علاقہ موڑ کھنڈا میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والی 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موڑ کھنڈا میں نجی بینک کے قریب ایک ٹرک نے سڑک عبور کرنے والی خاتون راہگیرکو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ یاسمین کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...