مہنگے پٹرول کیخلاف 7 اگست کو بھرپور احتجاج ہوگا:عرفان پڈھیار

مہنگے پٹرول کیخلاف 7 اگست کو بھرپور احتجاج ہوگا:عرفان پڈھیار

لیوی وصولی بند ، پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کی جائے :پریس کانفرنس

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نظام کے خلاف7اگست کو ضلع ننکانہ میں بھی بھرپور احتجاج کیا جائیگا، ریلیاں اور مظاہرے ہوں گے ، دھرنا بھی دیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ننکانہ کے ضلعی امیر عرفان حیدر پڈھیار اور نائب ضلعی امیر میاں زاہد ندیم نے مہنگائی کے خلاف مہم کے سلسلے میں تاجروں سمیت ہر طبقہ کے عوام سے رابطوں کے حوالے سے ضلعی عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کرنے کا نظام فوری طور پر ختم کیا جائے، پیٹرولیم لیوی کی وصولی بند کی جائے اور پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...