مون سون کے بعد کسی درخواست گزار کو مرمت کیلئے قرضہ نہ مل سکا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )مون سون بارشوں کے دوران کمزور چھتوں سے لاحق خطرات پروزیراعلیٰ نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے۔۔
تحت خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھاجسکے بعد پنجاب بھر سے شہریوں نے آن لائن سسٹم پردرخواستیں جمع کرانا شروع کر دیں ،وصولی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تاہم قرضوں کی عملی فراہمی کا مرحلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔لاہور سمیت صوبے میں مون سون کا آغاز ہوئے بیس روز سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابتک کسی درخواست گزار کو مرمت کیلئے قرض جاری نہیں کیا گیا، بوسیدہ گھروں والے افراد بدستور مالی معاونت کے منتظر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments