سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے عہدے کا چارج لے لیا

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن  مقصود نے عہدے کا چارج لے لیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سپیشل سیکرٹری ایڈمن ارشد بیگ نے ۔۔۔

انہیں انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ بینش فاطمہ نے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ  eFOAS پر منتقل ہونیوالے پہلے 5صوبائی محکموں میں شامل ہے ۔فیلڈ دفاتر کو مرحلہ وار eFOAS سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے ،پنجاب اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرامز پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے ۔بلدیاتی خدمات میں شفافیت اور جوابدہی مزید مضبوط بنائی جائیگی۔ اس موقع پرزید بن مقصودنے کہاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بلدیاتی خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جائیگا،لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...