شجرکاری کے دوران پھلدار پودوں کو بھی ترجیح دینے کی ہدایت
شہریوں میں 32ہزار مفت پودے تقسیم کیے جا چکے :ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان
لاہور(سٹاف رپورٹر سے ) مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف زونز میں جاری ہارٹیکلچر سرگرمیوں، شجرکاری مہم، پارکس کی دیکھ بھال اور آئندہ منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ہارٹیکلچر پی ایچ اے کا بنیادی فنکشن ہے اور لاہور کی خوبصورتی، سرسبزی اور بیوٹیفکیشن ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایچ اے لاہور اس وقت شہر کے 808پارکس اور 1273 گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور انتظام سنبھال رہی ہے ۔ شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اب تک شہریوں میں 32,566مفت پودے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے دوران پھلدار پودوں کو بھی ترجیح دی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments