واسا: 581 ٹیوب ویلز سکاڈا سسٹم پر منتقل نہ ہو سکے
جدید آٹومیشن نہ ہونے سے ٹیوب ویلز زیادہ بجلی استعمال کر رہے :ایم ڈی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )شہریوں کو بہتر اور بلا تعطل پانی کی فراہمی کے لیے واسا نے شہر کے 601 ٹیوب ویلز کو جدید سکاڈا سسٹم پر منتقل کرنے کا منصوبہ 2017میں منظور کیا، جس کے لیے فنڈز بھی مختص کیے گئے ۔تاہم منصوبے کے آغاز کے نو سال بعد بھی پیش رفت انتہائی محدود رہی اور واسا اب تک صرف سات ٹیوب ویلز پر ہی سکاڈا سسٹم نصب کر سکا ہے ۔اس صورتحال کے باعث شہر کے تقریباً 580 ٹیوب ویلز آج بھی روایتی مینول نظام کے تحت چلائے جا رہے ہیں، جس سے آپریشنل مانیٹرنگ اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی ممکن نہیں ہو پا رہی۔ذرائع کے مطابق سکاڈا سسٹم نہ ہونے کے باعث واسا کو ٹیوب ویلز کی استعداد، کارکردگی اور بجلی کے استعمال سے متعلق بروقت اور درست معلومات بھی دستیاب نہیں ہوتیں۔جدید آٹومیشن نہ ہونے سے متعدد ٹیوب ویلز ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ اس کے باوجود پانی کی فراہمی مطلوبہ سطح تک نہیں پہنچ پا رہی، جس سے ادارے کے بجلی کے اخراجات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments