جائیکا کے وفد کا محکمہ لٹریسی کے مڈل ٹیک سکولوں کادورہ
وفد کا فتح گڑھ ، تاج پورہ میں سنٹرز کاجائزہ ، بچوں میں تحائف تقسیم کئے
لاہور (خبر نگار)سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال کی دعوت پر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے اعلیٰ سطحی وفد نے محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے مڈل ٹیک سکولوں کا دورہ کیا۔ جائیکا کے صدر ڈاکٹر اکیہیرو تاناکا، پاکستان میں جاپان کے سفیر شوئیچی آکاماتسو اور جائیکا پاکستان کے نمائندے یوسوکے شینوزاکی پر مشتمل وفد نے فتح گڑھ اور تاج پورہ کے علاقوں میں لٹریسی سنٹرز میں سہولیات اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا، بچوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے ۔ جاپانی وفد نے لٹریسی سنٹرز میں پیکیج ڈی مکمل کرنے والے طلبا میں اگلے مرحلے کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے پیکیج ای کی نصابی کتب بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لٹریسی حیدر اقبال نے جاپانی وفد کو جائیکا کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے علاوہ محکمے کے دیگرغیر رسمی تعلیم کے منصوبوں اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جاپانی وفد نے پنجاب بھر میں خواندگی کے فروغ اور ہنر مندی کی ترقی کے لیے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments