الخدمت :کشتیوں سے 852افراد محفوظ مقامات پر منتقل
فیروزوالہ میں 5میڈیکل کیمپوں میں 586افراد کا مفت طبی معائنہ:اعجاز خان
لاہور (سیاسی نمائندہ) فیروزوالا میں گزشتہ کئی روز سے جاری سیلابی صورتحال کے باعث متعدد کالونیاں اور رہائشی علاقے زیرِ آب آ گئے ، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ گھروں اور گلیوں میں پانی داخل ہونے سے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، جبکہ متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور طبی سہولیات کی فوری ضرورت پیش آئی۔اس موقع پر چیئرمین الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اعجاز اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیمیں اور رضاکار سیلاب کے پہلے روز سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ الخدمت کی جانب سے ریسکیو آپریشن، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے ، پکا پکایا کھانا، صاف پانی اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔ اب تک 13,228 متاثرہ افراد کو پکا پکایا کھانا جبکہ 11,358افراد کو صاف پانی فراہم کیا جا چکا ہے ۔ 6کشتیوں کے ذریعے 852 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ، جبکہ 5 میڈیکل کیمپوں میں 586 متاثرہ افراد کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments