شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے 16 فراڈیے گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ نے سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی لوٹنے والے 16 بین الاضلاعی فراڈیے گرفتار کر لیے۔
ترجمان کے مطابق ناکہ جات پر جدید ٹیکنالوجی ای پولیس ایپ سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، فیصل آباد، بہاولپور، نارووال، سیالکوٹ و لاہور پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم اکبر، ناصر، مدثر، احمد، ثمر، ظفر و دیگر کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان فنانشل کرائم کے مقدمات میں اشتہاری تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments