واربرٹن میں وارداتیں، شہری لاکھوں روپے سے محروم
فہد سے 80ہزار، نوید سے 14، راہگیر سے 4، ابوبکر سے 17ہزار چھن گئے
ننکانہ صاحب (خبر نگار) ننکانہ کے تھانہ واربرٹن کے علاقے میں ڈکیتی کی دو وارداتوں کے دوران مسلح ملزمان چار شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ واربرٹن بائی پاس پر نجی میرج ہال کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ناکہ لگا کر سامان سے لدی ویگن کو گن پوائنٹ پر روک کر فہد سے 80 ہزار روپے ، ڈرائیور نوید سے 14 ہزار روپے جبکہ ایک راہگیر سے 4 ہزار روپے نقدی چھین لی ۔ بعد ازاں انہی ملزموں نے بھگٹیرا روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب ابوبکر سے 17 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments