تلونڈی کا سپوت شہید فوجی جوان محمد طارق مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

تلونڈی کا سپوت شہید فوجی جوان محمد  طارق مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

تلونڈی(نامہ نگار) تلونڈی کا سپوت فوجی جوان محمد طارق جام شہادت نوش کرگیا۔ نواحی علاقے بیرون گندیاں اوتاڑ کا رہائشی پاک فوج کا ایس ایس جی کمانڈو محمد طارق ریٹائرڈ فوجی عاشق کا بیٹا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد طارق نے صوابی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کی میت آبائی گاؤں پہنچنے پر فضا سوگوار ہوگئی۔شہید کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...