خانقاہ ڈوگراں :اراضی تنازع پر دوگروپوں میں تصادم، 4افراد زخمی

 خانقاہ ڈوگراں :اراضی تنازع پر  دوگروپوں میں تصادم، 4افراد زخمی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے علاقہ بوریانوالہ میں اراضی کے تنازع پر دوگروپوں میں لڑائی جھگڑا، ملزم فیصل عرف پھلی نے فائرنگ کرکے ساحل ولد ملوک اور اس کے دیگر3 ساتھیوں کو زخمی کردیا۔

پولیس نے زخمیو ں کو فوری طور پر آرایچ سی خانقاہ ڈوگراں بھجوایا جہاں ساحل کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ساحل ولد ملکو کا فیصل عرف پھلی وغیرہ سے زمین کا تنازع چلاآرہا ہے ،گزشتہ روز تلخ کلامی پر فیصل وغیرہ کی فائرنگ سے ساحل اوراس کے ساتھی سجاول ،بلاول ،عمیر وغیرہ بھی زخمی ہوئے ۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...