واپڈا حکام کی مبینہ نااہلی،ننکانہ کے کئی علاقوں کی بجلی 17گھنٹے سے بند

واپڈا حکام کی مبینہ نااہلی،ننکانہ کے  کئی علاقوں کی بجلی 17گھنٹے سے بند

ننکانہ صاحب (خبر نگار) واپڈا حکام کی مبینہ نااہلی کے باعث شہر کے مصروف ترین رہائشی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے گزشتہ رات 9 بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔۔۔

 جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث محلہ شیخاں، امام بارگاہ والی گلی، شورہ کوٹھی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں 17گھنٹے سے بجلی بند رہی۔ مکینوں کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث انہوں نے ساری رات جاگ کر گزاری۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...