چونیاں : مزاحمت پر شہری گولی سے زخمی، 2 ڈاکو پکڑے گئے

چونیاں : مزاحمت پر شہری گولی سے زخمی، 2 ڈاکو پکڑے گئے

ً5ملزموں نے دودھ والی گاڑی روک کر ارشد سے 4لاکھ لوٹ کر گولی ماردی3ڈاکو رقم لیکر فرار، 2شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ،پولیس کے حوالے کردیا گیا

 الہ آباد،تلونڈی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار) چونیاں کے علاقہ الہ آباد میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے شہری کوگولی مارکرزخمی کردیا ۔ نواحی علاقہ بگھیانہ سیدپور روڈ پر5ڈاکوؤں نے دودھ والی گاڑی گن پوائنٹ پر روک کردودھ فروش ارشد میو سے 4 لاکھ روپے چھین لیے ۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ارشد میو کو ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا، واقعہ کے بعد درجنوں مقدمات میں مطلوب تنویر عرف تنی سمیت 2مبینہ ڈاکو موقع پر موجود شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں پکڑ کر الہ آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا،3 ڈاکو رقم لیکر فرارہوگئے۔

بتایا گیا کہ گرفتار ڈاکو تنویر عرف تنی ڈکیتیوں کے دوران فائرنگ کرتا اور دودھ والی گاڑیوں کو لوٹتا تھا۔ انہی ڈاکوؤں نے گزشتہ روز منڈی عثمان والا میں بھی دوران واردات ایک دودھ فروش کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ مجرم تنویر عرف تنی بگری کا رہائشی ہے جسکا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا ہے ،ملزم تنویر کی پشت پناہی اس کا بھائی خالد اور ساجد کرتے ہیں۔ تھانہ الہ آباد پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ ادھر اتفاق مارکیٹ میں بھی نامعلوم چور عبداللہ سپر سٹور کے تالے توڑ کر 14 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی سامان جبکہ صدیق بوٹ ہاؤس سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے جوتے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...