لاہور میں چنگ چی رکشوں کا کرایہ نامہ دو سال سے جاری نہ ہوا

لاہور میں چنگ چی رکشوں کا  کرایہ نامہ دو سال سے جاری نہ ہوا

لاہور(آن لائن)لاہور میں چنگ چی رکشوں کے لیے گزشتہ دو سال سے باقاعدہ کرایہ نامہ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 جس کے باعث مسافروں سے مبینہ زائد کرایوں کی وصولی، بدتمیزی اور معمولی باتوں پر جھگڑوں کی شکایات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایوں کے تعین اور چنگ چی رکشوں کی نگرانی کے حوالے سے کوئی واضح اور مؤثر نظام نظر نہیں آتا۔چنگ چی رکشہ ڈرائیور مقررہ گنجائش سے زائد سواریاں بٹھاتے ہیں اور چار مسافروں کی گنجائش کے بجائے چھ سے سات افراد کو بٹھانا معمول بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...