ڈکیت گینگ کے 2 ارکان دھرلئے گئے

ڈکیت گینگ کے  2 ارکان دھرلئے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے متحرک ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان عرفان عرف رانجھا کو ساتھی پریم سمیت شمشان گھاٹ 100 فٹ روڈ سے گرفتار کر کے ان سے ہزاروں روپے نقدی، پستول بمہ گولیاں 2قیمتی موبائل فون اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان عرف رانجھا سے برآمد موٹرسائکل کا مقدمہ مصری شاہ میں درج تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...