مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ میں 65سالہ شخص حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔۔۔

 جس کی شناخت 65 سالہ محمد اسلم ولد خوشی محمد کے نام سے ہوئی۔ ہربنس پورہ میں نہر کنارے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔قلعہ گجر سنگھ وکٹوریا پارک کے قریب بھی 45 سالہ نامعلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوگیا، پولیس نے تینوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...