دھان کے پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کے کنٹرول کیلئے سفارشات
لاہور(اے پی پی)محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کے پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کے کنٹرول کیلئے سفارشات جاری کردیں۔
ترجمان کے مطابق دھان کے پتوں کا جراثیمی جھلساؤ ایک خطرناک بیماری اورصوبہ کے بعض علاقوں میں دھان کی اگیتی فصل پراس بیماری کا حملہ مشاہدہ میں آیا ہے ، اس بیماری میں پتوں پر بیماری کی علامات سفید/پیلی نمدار دھاری کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں اور یہ پتے کی نوک اور کناروں سے شروع ہو کر لمبائی و چوڑائی میں بڑھتی ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ درمیانہ درجہ حرارت زیادہ نمی کے ساتھ بارش اور دھان کے کھیتوں میں گہرا پانی اس بیماری کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments