میو ہسپتال میں بزرگو ں و خصوصی افراد کیلئے خصوصی رجسٹریشن کاؤنٹر قائم
لاہور (آن لائن) میو ہسپتال لاہور کے شعبہ حادثات و ایمرجنسی میں بزرگ شہریوں و خصوصی افراد کی اضافی سہولت اور بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کیلئے رجسٹریشن کاؤنٹر نمبر 1 کو خصوصی طور پر مختص کیا گیا ہے۔
مختص کاؤنٹر پر بزرگ و خصوصی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی-ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے انتظار کے دورانئے کو کم سے کم کرنے اور تمام مریضوں کو بروقت، مؤثر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments