اوورسیز کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہے :تجمل وڑائچ

اوورسیز کی بدولت ملکی معیشت  مستحکم ہے :تجمل وڑائچ

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر محمد شہباز کی طرف سے اوورسیز پاکستانیز چودھری تجمل حسین وڑائچ آف کینیڈا اور چودھری اختر حسین وڑائچ آف انگلینڈ کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ملک کرامت علی ،علی حسن وڑائچ سمیت کاروباری و سماجی شخصیا ت کی بڑی تعداد نے شرکت کی،عشائیے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت کو خراج تحسین پیش کرنا تھا،تقریب میں تجمل حسین وڑائچ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر سال تقریباً 37 ارب ڈالر سے زائد کا زر مبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں اور اس کے ساتھ 5 ارب ڈالر سے زائد کی امپورٹ بھی کرتے ہیں ،ان کی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہے اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...