حقیقی آزادی ملکی سا لمیت، خوشحالی کیساتھ وابستہ:خرم کھوکھر

حقیقی آزادی ملکی سا لمیت، خوشحالی کیساتھ وابستہ:خرم کھوکھر

آئین میں اقلیتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسیحی رہنما پاسٹر خرم شہزاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ہی ہماری حقیقی آزادی وابستہ ہے ، ملک کی بہتری اور بقا کیلئے تمام تر ذاتی و سیاسی اختلافات کو قربان کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو جتنے حقوق اور تحفظ حاصل ہیں شاید دنیا کی کسی دوسری ریاست میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔قیام پاکستان کی تحریک سے لے کر تعمیر وطن تک مسیحی برادری کی قربانیاں اور کردار روزروشن کی طرح عیاں ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گلوریا کالونی میں دعائیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مردوخواتین اوربچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پاسٹر خرم شہزاد کھوکھر نے کہاکہ پاک وطن کی مٹی کی خوشبو ہی سے ہمارا جینا مرنا منسلک ہے اور ہم اس کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...