لیگی قیادت نے ہمیشہ ملک کوبچایا:رانا اعجاز، شاہد بل
پی ٹی آئی دور میں دعوے بلند بانگ ، عوامی ریلیف کیلئے پائیدار پیش رفت نہ ہو سکی
نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا اعجاز احمد اور چودھری شاہد بِل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں اختیار کی گئی ناقص پالیسیوں اور سیاسی محاذ آرائی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا جس کے اثرات آج بھی قوم کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے سٹی پریس کلب نارنگ منڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں بلند بانگ دعوے تو بہت کیے گئے مگر عملی طور پر معیشت، صنعت، روزگار اور عوامی ریلیف کے شعبوں میں کوئی پائیدار پیش رفت نہ ہو سکی۔ ملک کو معاشی عدم استحکام، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور سیاسی انتشار کی طرف دھکیلنے کے بعد آج وہی عناصر اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کسی سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اپنی کارکردگی اور عوامی خدمت کے ذریعے جواب دینے پر یقین رکھتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments