عوامی نمائندگی، خدمت ہی اصل سیاست :میاں رفاقت ودیگر
جاوید لطیف اور انکی ٹیم عوام کے حقوق کیلئے آج بھی میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں میاں رفاقت علی، ملک عرفان اسلام، میاں وسیم رضا، میاں بابر منشاء اور ملک ارسلان نے کہا ہے کہ عوام کی حقیقی نمائندگی اور بلا تفریق خدمت ہی اصل سیاست کا محور ہے ،سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے حلقہ این اے 115 کو پنجاب کا ماڈل حلقہ بنانے کے لیے جو تاریخی و انقلابی اقدامات اٹھائے ، عوام آج بھی ان کی ترقیاتی بصیرت اور خلوص نیت کی معترف ہے ۔ میاں جاوید لطیف شیخوپورہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور انہوں نے ہمیشہ سیاست کو ایندھن بنانے کے بجائے عوام کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنماؤں نے کہاکہ میاں جاوید لطیف اور ان کی پوری ٹیم عوام کے بنیادی و سیاسی حقوق کے تحفظ کیلئے آج بھی میدان میں ڈٹ کر کھڑی ہے ، ہماری اصل طاقت و سرمایہ شیخوپورہ کے غیور عوام ہیں، اور اگر شہریوں کے حقوق مجروح ہوں یا ان کی آواز کو دبایا جائے تو ایسی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، ن لیگ عوامی حقوق کے دفاع، حلقے کی دیرپا ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی جدوجہد بلا خوف و خطر جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments