پاکستان عظیم نعمت،حفاظت ہم سب کی ذمہ داری :نعیم چٹھہ
نظریہ پاکستان فورم نوجوانوںکو آگاہ کرنے کیلئے کردار جاری رکھے گا: شہباز احمد
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ کونسل کے چیئرمین وسابق وفاقی وزیر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کی تحریک اور آزادی کے موقع پر ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیں۔ آزادی کی تقریبات کے موقع پر ہمیں چاہیے کہ ان کی مغفرت اور انکی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کریں ،آج ہم آزاد سانسوں میں جو زندگیاں بسر کررہے ہیں یہ آزاد سانسیں اور ماحول بڑی مشکل سے ملا ہے ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی تعلیمی ادارہ میں نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرشہباز احمد خان، رضوان حیدر جعفری ، عابد نعیم ، وقاص گجر، سہیل کرمانی ، افتخارگجر، محمد الیاس ساجد، سلمان شہباز خان، عاطف رزاق ، امتیاز اسد،عباس علی،آصف نعیم ،عابد نعیم ،رانا عثمان خان، محمد بلال عثمانی، میاں عمران حسین، حیدر علی، حامد قاضی، عبدالقدیر مغل، نصراﷲ جوئیہ، منیر احمد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز احمد خان نے کہاکہ نظریہ پاکستان فورم نوجوان نسل کو پاکستان کی تاریخ، نظریاتی اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments