جنگلی حیات کاغیرقانونی شکار، بٹیر کے17 نٹنگ گیئرضبط
54ضبط شدہ جنگلی پرندے عدالتی احکامات پر قدرتی ماحول میں آ زاد
لاہور(اے پی پی)صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، وائلڈ لائف رینجرز لاہور،سرگودھا،بہاولپور اور ڈی جی خان ریجن نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بٹیر کے 17 غیر قانونی نٹنگ گیئرز ضبط کئے ،54 ضبط شدہ جنگلی پرندے عدالتی احکامات پر واپس قدرتی ماحول میں آ زاد کئے جبکہ 5 ملزمان کا چالان کیا،4 ایف آئی آرز درج کرائیں اور 2 کو 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ننکانہ عائشہ صالح نے تحصیل شاہکوٹ میں چھاپہ مار کر بٹیر کا ایک غیر قانونی نٹنگ گیئرزضبط کرکے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مظفرگڑھ عبد الرحمان نے بٹیر کے 13نٹنگ گیئرزضبط کئے ، 3ملزمان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائیں،1کو 25 ہزار جرمانہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments