قائد ملت کالونی میں سیوریج کا پانی گلیوں ،گھروں میں داخل

قائد ملت کالونی میں سیوریج کا پانی گلیوں ،گھروں میں داخل

سیوریج لائنوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے تعفن، مچھروں اور بیماریوں کا خدشہ

 لاہور(آن لائن )کچا جیل روڈ چونگی امرسدھو سے منسلک قائد ملت کالونی میں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا، گٹروں کا گندا پانی گلی نمبر 13، 10اور ملحقہ علاقوں میں جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ کئی گھروں میں بھی سیوریج کا پانی داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے ، جبکہ مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، جس سے اہل علاقہ میں مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیوریج لائنوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث نکاسی آب کا مسئلہ مسلسل سنگین ہوتا جارہا ہے ۔ گندے پانی کے باعث نہ صرف شہریوں کو روزمرہ آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں بلکہ گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکینوں کو مالی اور دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے ۔مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قائد ملت کالونی میں فوری طور پر سیوریج لائنوں کی صفائی کرائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...